سیلاب سے متاثرہ اضلاع کیلئے مرکز سے مزید رقوم حاصل کرنے کی کوشش کریں گے: یدی یورپا
بنگلور 14/نومبر( ناز میڈیا )۔ کرناٹک کیچیف منسٹربی ایس یدی یورپا نے ہفتے کے روز کہا کہ ان کی حکومت ریاست کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لئے مرکز سے اضافی رقوم حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مرکزی حکومت نے ایک روز قبل ہی قومی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی طرف سے کرناٹک کو 577.74 کروڑ روپئے کی گرانٹ کی منظوری دی تھی۔ چیف منسٹر نے یہاں ایک تقریب کے موقع پر کہا، ”ہم زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔” ان سے پوچھا گیا کہ کیا مرکز کی طرف سے منظور کردہ رقم کافی ہے؟ کرناٹک کے شمالی حصے اس سال تین بار سیلاب کا شکار ہوئے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ریاست کو 35,000 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ جب جنتا دل (ایس) کے رہنما اور سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کمارسوامی سے ان کی ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا تو یدیورپا نے کہا کہ یہ ملاقات منڈیا میں ضلعی کوآپریٹو بینک کے بارے میں تھی۔
0 تبصرے