طریقت معرفت اور حقیقت بغیر شریعت کے عبث ہے مولانا افسر علی شاہ و دیگر علمائے نظامیہ کا خطاب

طریقت معرفت اور حقیقت بغیر شریعت کے عبث ہے مولانا افسر علی شاہ و دیگر علمائے نظامیہ کا خطاب


حیدرآباد4ڈسمبر ( محمد مکین انصاری کی رپورٹ ) رہبر شریعت پیر طریقت حضرت مولانا الحاج صوفی سید مرتضیٰ علی شاہ حسینی چشتی قادری المعروف بہ حضرت افسر پاشاہ صاحب قبلہ حفظہ اللہ مدظلہ العالی جمیع السلاسل سجادہ نشین بارگاہ حضرت سید خواجہ شمس الدین غازی رحمہ اللہ عثمان آباد ضلع، مہاراشٹرا نے کل رآت حیدرآباد دکن میں شُہرہء آفاق جامعہ نظامیہ کے علماء کرام اور مشائخ عظام کو گیارہ ہزار سات سو پینسٹھ خلافتوں اور 125 شجروں کی رسم اجرائ انجام دیتے ہوئے ان کے حوالہ کرتے ہوئے ایک علمی و روحانی خطاب سے سرفراز فرماتے ہوئے کہاکہ بزرگانِ دین کے سلسلہ کو آگے بڑھانے کے لئے جدوجہد کریں اور ہمیں چاہیئے کہ اولیاء اللہ کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے کسی قسم کی کوئ کسر نہ رکھیں انہوان نے یہ بھی کہاکہ مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ نماز پنجگانہ با جماعت ادائیگی کی بھرپور سعیء پیہم کریں، تلاوت قرآن حکیم اور کثرت سے درود شریف کے علاوہ ہمیشہ توبہ و استغفار اوارد قرآنیہ و وظائفِ احادیثہ نبویہؐ کا خصوصی اہتمام کریں تاکہ دنیا و آخرت میں سرخروئ اور نجات کا باعث ہوسکے اس امر کا انکشاف کل رآت حیدرآباد دکن میں اپنے مرید خاص کی خانقاہ میں ممتاز علماء کرام و مشائخ عظام کو عطائے خلافت و شجرہ مبارکہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا -


 اسدالعلماء مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ نے ابتدائ خطاب میں کہاکہ حضرت مولانا صوفی افسر پاشاہ صاحب قبلہ مدظلہ  ملک بھارت کی ایک عظیم علمی و روحانی شخصیت ، پیر کامل ، صوفیء با صفا اور پیر طریقت جہانیانِ جہاں گشت کے علاوہ زہد ورع و تقویٰ و توکل کی اساس پر سیاح لامکاں ہے جنہوں نے ساری دنیا کا علمی و روحانی سفر طئے کیا اور کر رہے ہیں دراصل یہ کیفیت ابوالحسنات حضرت علامہ الحاج سید عبداللہ شاہ صاحب قبلہ نقشبندی مجددی قادری رحمہ اللہ محدث دکن نے حضرت سید افسر پاشاہ قبلہ مدظلہ کی دادی اماں صاحبہ رحمہااللہ کو بشارت سنادی تھی کہ تمہیں ایک ایسا نبیرہ ( پوتا ) پیدا ہوگا جو ساری دنیا میں علمی و روحانی پیغام پہنچائے گا الحمدللہ ایسا ہی ہوا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے - دوران خطاب پیر طریقت حضرت مولانا سید افسر پاشاہ صاحب قبلہ مدظلہ نے مقبول ملت مولانا الحاج سید احمد بادشاہ قادری زرین کُلاہ جنرل سیکریٹری کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و سابق رکن اسمبلی چارمینار و یاقوت پورہ جو اویسی ہاسپٹل کنچن باغ میں وینٹی لیٹر پر شدید علیل ہیں کی عاجلانہ صحت یابی و درازئ عمر کے لئے بھی دعا فرمائ- حضرت صوفی افسر پاشاہ صاحب قبلہ مدظلہ نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ حیدرآباد دکن فرخندہ بنیاد علم وعرفان کا شہر ہے جہاں پر تمام سلاسل کے اولیاء اللہ  و بزرگان دین اور جید علماء کرام و مشائخ عِظام آرام فرما ہیں الحمد للہ جہاں پر شیخ الاسلام والمسلمین عارف باللہ والارضیین حقیقت آگاہ معرفت دستگاہ استاذ اولیاءاللہ و سلاطین آصفیہ حضرت علامہ الحاج حافظ امام محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ بہادر بانیء جامعہ نظامیہ رضوان اللہ علیہ جیسے اجلہ علمائے کرام و روحانی پیشوا بھی آرام فرما ہیں- حضرت صوفی افسر پاشاہ صاحب قبلہ نے یہ بھی کہاکہ الحمدللہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں صرف دو واسطوں حضرت سید شاہ صفی اللہ حسینی بیجا پوری رحمہ اللہ اور حضرت سید عبدالرزاق شاہ قادری رحمہ اللہ حیدرآبادی سے  شیخ الاسلام عارف باللہ حافظ امام محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ بہادر بانیء جامعہ نظامیہ رضوان اللہ علیہ سے سلسلہء عالیہ سے جبکہ ابو الحسنات حضرت علامہ الحاج سید عبداللہ شاہ صاحب قبلہ نقشبندی مجددی قادری محدث دکن رحمہ اللہ سے جاملتا ہے جبکہ حضرت نظام الدین اولیاء اورنگ آبادی رحمہ اللہ سے جمیع السلاسل میں قادریہ ، نقشبندیہ ، چشتیہ کے 125 سلسلہ کی شجرہء عالیہ طیبہ کی جملہ ایک سو پینتیس صفحات پر مشتمل طبع ہوکر منظر عام پر آچکی ہے- عمدۃ الحکمت حضرت مولانا الحاج  سید شاہ نعمت اللہ قادری بانی و مہتمم مدرسہء عربیہ انوارالعلوم ملحقہ جامعہ نظامیہ بھوانی نگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الحمدللہ احقرالعباد حضرت سید افسر پاشاہ صاحب قبلہ حفظہ اللہ کی عیادت کے لئے آیا تھا حضرت افسر پاشاہ قبلہ مدظلہ نے دست اقدس سے گیارہ ہزار سات سو 65 خلافتوں کی سعادت مندی حاصل ہوئ ہے- مفسر قرآن حکیم حضرت مولانا الحاج محمد محی الدین قادری محمودی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و خازن کُل ہند انجمن طلبائے قدیم جامعہ نظامیہ نے کہاکہ پیرطریقت حضرت سید افسر پاشاہ صاحب قبلہ جمیع السلاسل کا قدیمی بزرگوں کا طریقہء کار رہا ہے کہ آپ حفظہ اللہ خلافت دیتے اور لیتے رہے ہیں ہمارے شیوخ جامعہ نظامیہ میں رئیس المفسرین حضرت علامہ الحاج سید شاہ طاہر رضوی القادری رحمہ اللہ سابق صدرالشیوخ جامعہ نظامیہ ، مصباح القراء حضرت علامہ حافظ الحاج محمد عبداللہ الازہری رحمہ اللہ کو بھی خلافت سے سرفراز فرمایا پھر آپ سے بھی خلافت لے لی مفکراسلام  زین الفقہاء حضرت علامہ مفتی الحاج محمد خلیل احمد صاحب قبلہ امیر جامعہ جامعہ نظامیہ کو بھی خلافت سے سرفراز فرمایا ہے - بھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر نے کہاکہ حضرت الحاج سید افسر پاشاہ قبلہ کی خدمات ہم پچھلے چار دہوں سے مشاہدہ کر رہے ہیں الحمدللہ 2014 عیسوی پھر 2018 عیسوی عیدالفطر جیسے مقدس دن مدینہ منورہ میں خلافت و اجازت سے سرفراز فرمایا چند دن قبل خلافت نامہ عطافرمایا پھر آج شجرہء عالیہ حضرت سید نظام الدین اولیاء محبوب الہی رحمہ اللہ جو ایک سو پچیس واسطوں سے ہمیں ملا یہ اعزاز ملا ہے -امیر امارت امت اسلامیہ حضرت مولانا قاضی الحاج محمد عبدالرزاق نقشبندی مجددی قادری مداری چشتی فارغ التحصیل جامعہ نظامیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت سید افسر پاشاہ قبلہ نے ساری دنیامیں علمی و روحانی اِسفار میں 11765 خلافتوں کو محفوظ کرکے رکھ دیا ہےآج ہمیں سلسلوں کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے آج ہمیں بلاطلب خلافتوں سے سرفراز فرما رہے ہیں بالکلیہ طور پر ہیں آسان معلوم ہورہا ہے چونکہ ساری دنیا تکالیف و سفر کی صعوبتوں کو برداشت کرتے ہوئے جملہ سلاسل کے فیضان کو تادیر شمس وقمر پھیلانے کے لئے ہی ہمیں 11765 خلافتوں کو سرفرازی فرمائے ہیں - اس موقعہ پر حضرت مولانا سید شاہ رحمت محمد محمد الحسینی المعروف بہ رحمت بابا بندہ نوازی چشتی قادری نے 125 شجروں کو ترتیب و پیشکش فرمایا ہے الحمد للہ آج کے اس پر آشوب دور میں شریعت و طریقت معرفت اور حقیقت جو اسلام کا اہم جز ہے ان تمام سلسلوں کا کام کرنا جُوئے شِیر لانے کے مترادف ہے حضرت کی عطاوؤں سے یہ کام انجام دیا گیا ہے جو قابل مبارکباد ہیں - مولانا عبداللہ بن سالم بایمین خلیفہء مُجاز حضرت سید افسر پاشاہ صاحب قبلہ نے کہاکہ شجرہ کو جمع کرکے طبع کرنا معمولی کام نہیں ہے بلکہ یہ اہم کام ہے -، پیرطریقت حضرت سید شاہ محمد محمد ساجد احمد قادری تاجی چشتی نے کہاکہ بزرگوں کی یہ نسبت ان شآءاللہ عزوجل نہ صرف دنیا میں بلکہ آخرت میں بھی کام آنے والا ہے- بلبل باغ مدینہؐ جناب محمد شجاع الدین خلیل محمودی نے بارگاہ رسالت مآب صل اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلم میں ہدیہء نعت شریف پیش کی - اس موقعہ پر مولانا سید شاہ محمد محمد الحسینی بندہ نوازی مسعود بابا ، مولانا محمد اسماعیل معصوم پاشاہ قادری الحسینی ، مولانا برکت علی خان عمران قادری ، مولانا حافظ قاضی محمد عبدالحسیب قادری جمیع السلاسل ، جناب محمد اسماعیل انصاری مکین بابا میکانیکل انجینیئر جمیع السلاسل ، جناب محمد معید قادری محمودی اورصوفی چشتی قادری کے علاوہ دیگر حضرات بھی  موجود تھے، بعدازاں لنگر افسریہ شمسیہؒ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا--حضرت سید رحمت بابا بندہ نوازی قبلہ نے آخر میں شکریہ ادا کیا-

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910

































ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے