آئی۔ ٹیک اتسؤ 2024: بیدر میں 20 اور 21 دسمبر کو ہنرمند خواتین کی دو روزہ نمائش و سیل

آئی۔ ٹیک اتسؤ 2024: بیدر میں 20 اور 21 دسمبر کو ہنرمند خواتین کی دو روزہ نمائش و سیل




بیدر10 دسمبر ( ناز میڈیا) للی روز ایجوکیشن سوسائٹی اور میری آواز سنو یوتھ کلب بیدر کے اشتراک سے آج صحافیوں کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت ڈاکٹر انکوش رجنیش والی نے کی۔ پروگرام کے روحِ رواں محمد نوید نے ممتاز صحافیوں محمد عبدالعلی، محمد شجاع الدین، حاجی پاشاہ بلورکر، محمد امین نواز اور محمد علیم الدین کو شال پوشی اور مومنٹو پیش کرتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ خطاب کے دوران عبدالعلی صاحب نیوز ایڈیٹر روزنامہ حیدرآباد کرناٹک بیدر نے کہا کہ دستکاری، ٹیلرنگ، مہندی ڈیزائننگ اور کمپیوٹر مہارت جیسے فنون آج کے دور میں خواتین کیلئے خود انحصاری کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ 



انہوں نے اس بات کی ستائش کی کہ نوید صاحب کے ادارے سے اب تک 5000 سے زائد خواتین و طالبات تربیت حاصل کر کے معاشی طور پر مضبوط ہونے کی امید لکائے بیٹھی ہیں۔ اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر 20 اور 21 دسمبر کو خصوصی نمائش / سیل کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں تربیت یافتہ لڑکیوں کی تیار کردہ مصنوعات فروخت کیلئے رکھی جائیں گی۔ ڈاکٹر انکوش رجنیش والی نے خواتین کی تیار کردہ اشیاء کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ ماہ نیو سٹی میں بھی بڑے پیمانے پر نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ 




دیگر مقررین نے بھی تربیت یافتہ لڑکیوں کے فن، محنت اور سرگرمیوں کو سراہا۔ محمد نوید نے بتایا کہ آئی ٹیک اتسؤ 2025 دسمبر 20 اور 21 دسمبر کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک آئی۔ ٹیک ٹریننگ سینٹر، گری کامپلیکس، بسوشور چوک بیدر میں منعقد ہوگا۔ نمائش میں ملبوسات، مہندی ڈیزائن، بیوٹی مصنوعات اور دستکاری اشیاء مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔ اس موقع پر معزز مہمانانِ خصوصی میں محمد رحیم خان (ایم ایل اے و وزیر حکومت کرناٹک)، انجنا رجنیش والی، شکنتلا کے۔ بیلدالے، ڈاکٹر سیدہ وسیمہ، سابق وزیر راج شیکھر پاٹل، ڈاکٹر شیلندر بیلدالے، سابق ایم ایل سی وجے سنگھ، بنڈپا قاسم سابق وزیر ، متعدد کونسلرز اور سماجی و سیاسی قائدین کی شرکت متوقع ہے۔ منتظمین نے بیدر کی عوام، سماجی تنظیموں اور تعلیمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس سماجی و تربیتی ایونٹ میں شریک ہو کر ہنرمند خواتین کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کے مستقبل کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں۔


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


































ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے