امیت شاہ پہنچے حیدرآباد کے پرانا شہر ۔ مندرمیں خصوصی پوجا
حیدرآباد 29 نومبر(ناز میڈیا ) جی ایچ ایم سی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کیلئے آج مرکزی وزیرامیت شاہ حیدرآباد پہنچ گئے۔ بیگم پیٹ ایرپورٹ سے وہ سیدھے تاریخی چارمینار کے پاس واقع مندر پہنچے جہاں انھوں نے خصوصی پوجا کی۔ ان کے ہمراہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ بھی موجود تھے۔ امیت شاہ کے دورہ کے پیش نظرچارمینارکے آس پاس سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے۔ وہ انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ واضح رہے کہ جی ایچ ایم سی انتخابات کی مہم آج اختتام کو پہنچ رہی ہے.
۔
0 تبصرے