*آج بیدر مجلس کی جانب سے دو متحرک نوجوانوں سٹی بیدر کیلٸے

محمد ساجد عرف سجو لالہ صدر اور محمد حفیظ قریشی ناٸب صدر نامزد کیا گیا*

بیدر۔8/نومبر(علیم بندہ نوازی)۔ آج مجلس کے ضلعی دفتر میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوٸے جناب سید منصور قادری انجینٸر  صدر مجلس بیدر نے کہا کہ نقیب ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اور حبیب ملت اکبر الدین اویسی قاٸد مقننہ اسمبلی تیلنگانہ کی بے لوث بلا لحاظ مذہب و ملت خدمت اور ترقیاتی کاموں سے متاثر ہرکر آٸے دن  ہزاروں کی تعداد میں بزرگ اور نوجوانوں کی مجلس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ بیدر میں بھی صورتحال یہی ہے۔ اس طرح عوامی مقبولیت کو دیکھتے ہوٸے مجلس نے بیدر کے دو متحرک نوجوانوں محمد ساجد سجو لالہ کو AIMIM بیدر سٹی یوتھ کا صدر بنایا گیا ہے۔ اور محمد حفیظ قریشی کو ناٸب صدر بنایا گیا ہے ان کی نامزدگی کیلٸے باضابطہ مرکز سے منظوری حاصل کی گٸی ہے۔

اس موقع پر جناب عبدالعزیز منا بھاٸی سابق کونسلر مجلس بیدر ' مرزا صفی اللہ بیگ مجلسی قاٸد' مرزا فہیم بیگ خازن مجلس بیدر ' سید جواد علی شریک معتمد مجلس بیدر ' شیخ اظہر مجلسی قاٸد بیدر موجود تھے۔ نامزدگی کے بعد دونوں نوجوانوں کی کثرت سے گلپوشی کی گٸی اور آتشبازی مظاہرہ کیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے