تلنگانہ حکومت کا عوام کو دیوالی کا تحفہ، جائیداد ٹیکس میں 50 فیصد رعایت کا اعلان:

14؍نومبر ( ناز میڈیا ) تلنگانہ حکومت نے ریاست کی عوام کو دیوالی کا تحفہ دیا ہے۔ وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے چیف سکریٹری سومیش کمار کے علاوہ ریاستی وزرا کے سرینواس یادو،محمد محمود علی، مئیر حیدرآباد بی رام موہن اور دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں شہر سے متعلق بعض امور پر اہم فیصلے لئے گئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تارک راما راو نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ہدایت کے مطابق تلنگانہ کے عوام کو وہ دیوالی کا تحفہ دے رہے ہیں۔ سال 2020-21میں گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے حدود میں 15000روپئے تک کا جائیداد ٹیکس رکھنے والوں کو 50فیصد رعایت دی جائے گی


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے