اوما کانت ناگمارپلی کو کوآپریٹو رتن ایوارڈ

بیدر۔14/نومبر( ناز میڈیا )۔ ڈی سی سی بینک کے صدر اوما کات ناگمارپلی کوریاستی سطح کے کوآپریٹو رتن ایوارڈ دیا گیا ہے۔چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا نے بنگلور کے بینکویٹ ہال میں 67 ویں آل انڈیا کوآپریشن سیکٹر ہفتہ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر بیدر مں ے واقع ڈی سی سی بنک کے صدر مسٹر اوما کلانت ناگمارپلی کو ان کی کوآپریٹیو سیکٹر میں نمایاں خدمات پر یدیورپا نے ایوارڈ پیش کیا۔ اوما کانت ناگمارپلی جو جو تین دہائیوں سے کوآپریٹو سیکٹر میں 

ہی1ں نے ضلعی سطح سے لے کر ریاستی سطح تک مختلف عہدوں کو مؤثر طریقے سے نبھایا ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ کوآپریٹو یونین کے صدر، ڈی سی سی بینک کے نائب صدر، کرناٹک اسٹیٹ کوآپریٹو فیڈریشن کے ڈائریکٹر اور کرناٹک کوآپریٹو سیلز فیڈریشن کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ڈی سی سی بینک کے دوسری مدت کے لئے صدر ہیں۔ اس وقت وہ ایپیکس بینک کے ڈائریکٹر، کرناٹک کوآپریٹو ہاؤسنگ فیڈریشن کے ڈائریکٹر اور کرناٹک کوآپریٹو کنزیومرس فیڈریشن کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ ضلع میں کوآپریٹو تحریک کو مستحکم کرنے اور ضلع میں لوگوں کی معاشی سطح کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انھوں نے ڈی سی سی اپنے والد کے بتائے ہوئے راستے پر کامیابی کے ساتھ بینک کی قیادت کررہے ہیں۔ اے ٹی ایم سے لیس موبائل بینکنگ وین کے ذریعہ اے ٹی ایم سروس شروع کرنے والے مسٹراوما کانت ناگمارپلی کو ڈی سی سی بینک کے صارفین کے دہلیز پر بینکاری خدمات فراہم کرنے کا سہرا ہے۔ کرناٹک کسان تحفظ برائے وزیر اعظم فوسل بیما کی اسکیم فصلوں کے اندراج کے لئے ملک کے پہلے کوآپریٹو بینکوں میں شامل ملک میں سب سے پہلے میں سے ایک ہے۔ اپنی سادگی کے لئے جانا جاتا ہے، وہ ایک دوستانہ شخصیت بھی ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر اشوتھ نارائن کوآریٹیو وزیر سوم شیکھر‘ وزیر ریونیو آر شیوکمار، شہری ترقیاتی وزیر بھیرتی بسوراج، کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ کے جنرل سکریٹری توشر گری ناتھ اور سینئر عہدیدار موجود تھے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے