سعودی عرب کا نیا چہرہ؛ خواتین کے پہلے بین الاقوامی گالف ٹورنا منٹ کا انعقاد


ریاض: 16؍نومبر ( ناز میڈیا ) سعودی عرب میں دنیا کی بیس بڑی معیشتوں پر مشتمل گروپ 20 کے سربراہ اجلاس سے قبل خواتین کے پہلے پروفیشنل گالف ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ چار روزہ سعودی لیڈیز انٹرنیشنل گالف ٹورنا منٹ گذشتہ جمعرات کو شروع ہوا تھا اورسوموار کو اختتام پذیر ہوا ہے۔گالف کے ان مقابلوں میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی پروفیشنل گالفر خواتین نے حصہ لیا ہے۔ ان میں مراکشی ایتھلیٹ ماہا الحديوی بھی شامل ہیں۔ انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ٹورنا منٹ سعودی عرب میں خواتین اور ان کے گالف کے کھیل، دونوں کے لیے ایک نیا ورق ہے۔‘‘ واضح ہو کہ سعودی عرب میں خواتین کو بااختیار بنانے اور انھیں کاروبار، معیشت وتجارت سے کھیل وثقافت تک کے شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ آگے لانے کے لیے حکومت ویژن 2030ء کے تحت مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے