جی ایچ ایم سی انتخابات: پرچے نامزدگی کا ادخال شروع

حیدرآباد: 18؍نومبر (ناز میڈیا ) جی ایچ ایم سی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی پرچے نامزدگیوں کا ادخال شروع ہوگیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر نے سرکل واری سطح پر نوٹس جاری کردی ہے جس کے بعد پرچہ جات نامزدگی کا ادخال شروع ہوگیا۔ الیکشن کمیشن نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 نومبر مقرر کی ہے۔ تمام جی ایچ ایم سی سرکلوں میں یہی آخری تاریخ ہوگی کیونکہ انتخابات ایک ہی مرحلے میں منعقد ہورہے ہیں

امیدواروں کو دن میں گیارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس مرتبہ امیدواروں کو اپنا پرچہ نامزدگی آن لائن داخل کرنے کی بھی سہولت دی گئی ہے۔ ایسے امیدوار جو اپنا پرچہ نامزدگی آن لائن داخل کرنا چاہتے ہیں وہ آن لائن ادخال کے بعد پرچہ نامزدگی ڈاؤن لوڈ کریں، اور بعدازاں اسے ریٹرننگ آفیسر کے حوالے کردیں

پرچہ نامزدگیوں کی جانچ کا کام 21 نومبر کو ہوگا جبکہ پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 22 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ اسی دن انتخابی میدان میں موجود امیدواروں کی قطعی فہرست جاری کی جائے گی۔

الیکشن شیڈول کے مطابق جی ایچ ایم سی انتخابات کی پولنگ یکم دسمبر کو ہوگی۔ اس مرتبہ الیکشن کمیشن نے بیالٹ پیپر کے ذریعہ ووٹنگ کا اعلان کیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی 4 دسمبر کو ہوگی اور سہ پہر 3 بجے تک نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

جی ایچ ایم سی انتخابات کے لئے 2700 پولنگ بوتھس قائم کئے جائیں گے جن میں 1004 پولنگ بوتھس کو گڑبڑ زدہ جبکہ 1439 پولنگ بوتھس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ تاہم پولنگ بوتھس کی قطعی تعداد کا بعدازاں اعلان کیا جائے گا



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے