بھالکی فضلہ صاف کرنے والے پلانٹ کا ڈپٹی کمشنر نے معائنہ کیا

 بیدر 24 نومبر (۔ناز میڈیا  )ڈپٹی کمشنر رام چندران آر ، نے حال ہی میں بھالکی کے مضافات میں کھنڈری ٹینڈا کے قریب بھالکی تلقعہ کا دورہ کیا ۔

 5 لاکھ روپے کی لاگت | سے زیر تعمیر فضلہ صاف کرنے والے پلانٹ کا معائنہ کیا ۔ بیدر ضلع کے بھالکی  میں تعمیر کیا جانے والا یہ پلانٹ بہنگلور   کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ علاقہ کے عہدیداروں نے ضلعی حکام کو بتایا کہ بارش کی وجہ سے کام تاخیر کا شکار ہے ۔ 

ڈپٹی کمشنر رام چندرن آرنے کام دوباره شروع کرنے کی ہدایت دی ۔ اس پراسیسنگ پلانٹ میں آنے والی غلاظت کھاد میں تبدیل ہو جائے گی ، جو زمین کے استعمال میں بہت کم ہوگی ۔ بلدیہ کے ماحولیاتی انجینز ، وی ٹی ، جونیئر انجینر مہادیو اور دیگر نے ضلعی عہدیداروں کو آگاہ کیا کہ یہ ماحول دوست منصوبہ ہے 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے