تلنگانہ:علی ساگر ذخائرآب میں سیلفی لینے کے دوران تین لڑکیاں غرق

15:؍نومبر ( ناز میڈیا )  نظام آباد ضلع میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں تین نوجوان لڑکیاں پانی میں غرق ہوگئیں۔ تینوں ایک ساتھ سلفی لینے کی کوشش کررہے تھے کہ اتفاقی طور پر یک کے بعد ایک علی ساگر میں گر پڑیں۔

بودھن کے رکاسی پیٹ کے رہنے والی 16سالہ زبیدہ، 14سالی مشیرہ اور 12 سالہ معراج ایڈا پلی منڈل میں واقع علی ساگر ذخائر آب کے قریب ایک ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کررہے تھے۔ اس دوران ان میں سے ایک کا پیر اتفاقی طور پر پھسل گیا اور وہ پانی میں ڈاپنے لگی۔ ڈوپتی لڑکی کو بچانے کی کوشش کے دوران دونوں لڑکیاں بھی پانی میں غرق ہوگئیں۔

مرنے والی تینوں لڑکیوں کی عمر 16سال سے کم بتائی جارہی ہے۔ اس افسوسناک واقعہ سے مہلوکین کے افراد خاندان سکتہ میں ہے اور منڈل میں غم کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے