آئی آئی ٹیز اور این آئی ٹیز میں مادری زبان میں انجینئرنگ کی تعلیم



حیدرآباد: 28؍نومبر ( ناز میڈیا ) مرکزی حکومت نے ایک بڑا اور اہم فیصلہ لیتے ہوئے ملک کے باوقار انجینئرنگ کالجوں جیسے آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی میں انجینئرنگ کی تعلیم مادری زبان میں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت تعلیم کے ایک عہدیدار کے مطابق تکنیکی تعلیم بالخصوص انجینئرنگ کی تعلیم مادری زبان میں دینے کا فیصلہ ایسے طلبا کے لئے فائدہ مند ہوگا جو مادری زبان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس بات کا برسوں سے مطالبہ کررہے ہیں۔

اس سہولت پر آئندہ تعلیمی سال سے عمل آوری شروع ہوجائے گی۔ مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک کی صدارت میں جمعرات کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ تکنیکی تعلیم بالخصوص انجینئرنگ کی تعلیم مادری زبان میں دینے کا خوش آئندہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں کچھ آئی آئی ٹیز اور این آئی ٹیز کا انتخاب عمل میں لائیا جائے گا جہاں مادری زبان میں انجینئرنگ کی تعلیم دی جائے گی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے