نریندرمودی حیدرآباد پہنچ گئے
حیدرآباد 28 نومبر( ناز میڈیا ) وزیر اعظم نریندر مودی کوویڈ ویکسن کے فروغ اور تیاری کے عمل کا شخصی طور پر جائزہ لینے کےلئے آج ملک کے تین شہربوں کا دورہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم احمد آباد کی کمپنی کا دورہ کرنے کےبعد خصوصی طیارہ کے ذریعہ حیدرآباد پہنچے۔ انہوں نے قبل ازیں احمد آباد میں زیڈس بائیو ٹیک پارک میں ویکسن کی تیاری کے مرکز کا معائینہ کیا۔ واضح رہے کہ ملک کی سات اہم دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے کوویڈ ویکسن کی تیاری کی جارہی ہے جس میں احمد آباد کی کمپنی زیٹس بائیو ٹیک پارک 'حیدرآباد کی بائیو ٹیک اور پونے میں واقع سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا آگے ہیں۔ حیدرآباد سے نریندرمودی پونے کا دورہ کریں گے۔
0 تبصرے