موضع گھوڑوڑی کےہمنا آباد میں راستے خراب عوام کو پریشانی کا سامنا
بیدر 24 نومبر ۔( ناز میڈیا ) گھوڑواڑی شریف جہاں پر بزرگ اسمعیل شاہ کے مزارات ہیں جومقبول ہیں ۔ دور دراز سے لوگ عقیدت کے ساتھ اس درگاہ پر منت اور مرادیں لیکر آتے ہیں لیکن یہاں پر راستوں کی عدم تعمیر اور خراب حالت کی وجہ سے زائرین درگا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس سلسلے میں این سی پی کے کرناٹک مائناریٹی صدر تاج الدین صاحب نے مختلف محکمہ جات کو اس تعلق سے نمائندگی کرتے ہوئے راستوں کی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہ جو کام والوں کی من پانی کی بھی شکایت کرتے ہوئے جسکام کو مکتوب روانہ کیا اور الیکٹرک کموں کو ترتیب کے ساتھ اعب کرنے کی ہدایت دی ہے کیونکہ جسکام کے ذمہ داروں نے بے ترتیب الیکٹرک پاس نصب کئے ہیں اس کو درست کیا جائے لیکن ابھی تک متعالق محکمہجات کے آفیسر نے انکی شکایت پر عمل نہیں کیا جسکی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ موضع گھوڑوڑی میں جوے اور مٹکا کا بازار گرم ہے جسکی وجہ سے غریب عوام جو روز محنت مزدوری کر کے گھر جاتے ہیں اور وہ اپنی کمائی ہوئی پانی سے اپنے آل و اولاد کے لئے گذر بسر کرتے ہیں وہی تم شراب اور مٹکہ میں بر باد کرتے ہیں اور معصوم بچوں پر اثر پڑتا ہے ۔ متعلقہ محکمہ جات پولیس کے ذمہ داران کو چاہئے کہ فوری طور پر مٹکہ اور جوئے کے چلانے والوں کے خلاف کاروائی کر کہ سخت سے سخت سزادی جائے جو اس پاک زمین پر تقدس کو پامال کر رہے ہیں
0 تبصرے