حصولِ علم کیلئے سخت محنت اور بلند حوصلے ضروری ہیں اگر محنت اور حوصلہ نہ ہوں تو کوئی بھی فرد تعلیمی ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتا۔ڈاکٹر عبدالقدیر ‘ شاہین ادارہ جات بیدر میں افتتاحی پروگرام برائے ڈگریکا انعقاد
بیدر۔18/نومبر۔(ناز میڈیا )۔31برس قبل ہم نے قوم کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے ایک کوشش شروع کی تھی۔جو الحمدللہ نتیجہ خیز ثابت ہوئی اور آج ہم شاھین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس بیدر کے ذریعے 400سے زیادہ طلبہ ایم بی بی ایس کی فری سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے‘ جس کے لئے ہم اللہ رب العزت کے شکر گذا رہیں۔
ان خیالات کا اِظہار آج شاہین ادارہ جات کے العزیز آڈیو ٹیوریم میں منعقدہ افتتاحی پروگرام برائے ڈگری میں کیا۔انھو ں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں کورونا وباء سے محفوظ رہنے کیلئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی اقدامات پر عمل کرنا ضروری ہے۔حصولِ علم کیلئے سخت محنت اور بلند حوصلے ضروری ہیں اگر محنت اور حوصلہ نہ ہوں تو کوئی بھی فرد تعلیمی ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتا۔ اس پروگرام مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب بی شفیعُاللہ IFS(2003) سکریٹری تلنگانہ اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارہ‘جناب ڈاکٹر رفیق صاحب سوشیل ورکر‘سعدیہ علاؤ الدین اکاڈیمک انچارج TMROIS‘مسٹر سرنیواس اکاڈیمک سیکشن TMROIS‘ جناب ناصر پی آر او TMROIS‘سید حفیظ الدین المعروف گیسو دراز قادری
سنئیر لیکچرر‘مکیش سہائے IASڈائریکٹر شاہین سیول سروسس اکاڈیمی بیدر‘ جناب عبدالمنان سیٹھ صاحب سنئیر کانگریسی قائد اور جناب محمد نعیم الدین ریٹائرڈ لیکچرر گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج بیدر نے شرکت کی۔اس موقع پر جناب ڈاکٹر رفیق صاحب سماجی خدمت گار نے شاہین ادارہ جات کے تاریخی بے لوث خدمات کو تفصیل سے گنایااور یہ کہا کہ یہ جناب ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب کی انتھک پُرخلوص محنت کا نتیجہ ہے جو آج آپ کے سامنے ہے۔جس کے لئے میں تہہ دل سے ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔آخر میں ناظم پروگرام جناب عبدالرحمن اعظمی ایڈ من شاہین سیول سروسس اکاڈیمی بیدر نے طلبہ سے وعدہ لیا کہ وہ جانفشانی کے ساتھ محنت کریں گے اور پہلی کوشش میں کامیاب ہوں گے۔انھو ں نے اس شعر ہوتا ہے جہدِ مسلسل شیوہ جنکا::کمندیں ستاروں پر وہی ڈالتے ہیں۔جناب عبدالرحمن اعظمی صاحب کے اِظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا
0 تبصرے