حیدرآباد پولیس نے 20 گھنٹے کے اندر مغویہ بچی کو آزاد کروالیا
حیدرآباد:17؍نومبر ( ناز میڈیا ) حیدرآباد پولیس نے تین سال کی ایک بچی کے اغوا معاملے کو 20 گھنٹے کے اندر حل کرتے ہوئے بچی کو آزاد کروالیا۔ پولیس نے اغوا معاملہ میں ملوث ایک جوڑے کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع محبوب نگر کے سنگارئی پلی موضع سے تعلق رکھنے والا جوڑا 31سالہ شیوودو اور 30 سالہ پارواتما بچی کو مہاتمہ گاندھی بس اسٹانڈ سے اغوا کرلیا تھا۔
0 تبصرے