کورونا وائرس: ایک سال مکمل

: 18؍نومبر (ناز میڈیا ) چین کے شہر ووہان میں ٹھیک ایک سال قبل کورونا وائرس کا پہلا متاثرہ مریض سامنے آیا تھا۔ جی ہاں! 17 نومبر وہ تاریخ ہے جب چین کے صوبے ہوبئی میں معلوم ہوا تھا کہ ایک 55 سالہ شہری کورونا وائرس کی زد میں آگیا ہے۔

چینی حکام نے بتایا تھا کہ 266 ایسے کیسس کی شناخت ہوئی ہے تاہم چینی ڈاکٹرس کو اواخر دسمبر میں پتہ چلا کہ انہیں بالکل ہی ایک نئے قسم کے وائرس اور بیماری کا سامنا ہے۔ اُس وقت حکام نے اطلاع دی تھی کہ یہ وائرس ووہان کی ویٹ مارکٹ سے پھیلا ہے۔ تاہم بعد پتہ چلا کہ جو لوگ بھی وائرس کا شکار ہوئے ہیں، انہوں نے اس دوران میں ویٹ مارکٹ کا دورہ نہیں کیا تھا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے