بولیویا میں انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا نیا وائرس دریافت
: 18؍نومبر (ناز میڈیا ) امریکی سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے لاطینی امریکی ملک بولیویا میں ایک ایسا وائرس دریافت کیا ہے جو کورونا وائرس کی طرح انسان سے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے ایبولا جیسی بیماری ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔
یہ ایک انتہائی کمیاب وائرس ہے جو کوویڈ 19 جیسی وباؤں کو مستقبل میں رونما ہونے سے روکنے کے لئے جاری تحقیق کے دوران دریافت ہوا ہے۔ سال 2019 میں یہ وائرس دو لوگوں سے دیگر تین افراد میں منتقل ہوا تھا۔ تینوں افراد طبی اہلکار بتائے جاتے ہیں جو بولیویا کے دارالحکومت لاپاز میں خدمات انجام دیتے تھے۔ ان پانچوں میں سے ایک مریض اور دو ورکرس وائرس کا شکار ہونے کے بعد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ دیگر دو صحت یاب ہوگئے۔
0 تبصرے