تنظیم رابط ملت ضلع بیدر کے دفتر کا افتتاح رکن اسمبلی رحیم خان نے کیا 

بیدر ۔ 21 نومبر ( ناز میڈیا  ) تنظیم رابط ملت ریاست کرنا نک میں تمام مکاتب فکر دینی جماعتوں کا اتحاد  ہے ۔ ملت کے اتحاد ، مسلمانوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ اور برادران وطن سے خوشگوار تعلقات کے لیے گزشتہ 4 سال کے منظم جدوجہد کی جارہی ہے ۔


 ضلع بیدر میں ابھی الحمدللہ رابط ملت فعال اور متحرک ) ہے ۔ تمام تعلقا جات میں اس کی شاخیں قائم ہیں تقریب 200 اراکین عاملہ پر مشتمل ہے تنظیم کے کاموں میں روز افزوں اضافہ کے باعث دفتر کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی تھی ۔ الحمدللہ 8 نومبر 2020 بعد نماز عصر بیگم بازار مین روڈ پر جناب رحیم  خاں صاحب ایم ایل اے بیدر کے ہاتھوں تنظیم رابط ملت ضلع بیدر کے دفتر کا افتتاح عمل میں آیا ۔ 



اس تقریب کا آغاز مفتی عبدا جلیل صاحب امام وخطیب مسجد رٹکل پور ہ کی قرأت سے ہوا ۔ طالب علم عبداصابر نے نعت شریف پیش کی ۔ ایم ایل اے صاحب نے تنظیم کے اغراض و مقاصد کو سراہا اور اس سے وابستہ تمام احباب کو مبارک باد پیش کی ۔ اور ڈاکٹر عبد القدیر صاحب نائب صدر رابطه ملت نے دفتر کے افتتاح پرمسرت کا اظہار کیا اور ملت کی ہمہ جہت ترقی کے لیے مل جل کر جد و جہد کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ مولانا سید عبدالوحید قاسمی  صاحب صدر رابطه ملت ضلع بیدر نے الله کا شکر بجالایا تنظیم کی ایک دیرینہ  ضرورت مکمل ہوئی ۔ اور دعاء کی کہ ملت  کو اسی طرح اتحاد واتفاق سے متفق  رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ 

جناب معظم صاحب جنرل سکریٹری تنظیم رابط ملت ضلع بیدر نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ اس موقع پر مفتی سید سراج الدین نظامی صاحب ، محمد آصف الدین صاحب محمد  ایاز احق صاحب سکریٹری محمد طہ کلیم اللہ صاحب محمد احمد خان صاحب محمد کفایت اللہ صدیقی صاحب ، محمد احتشام احق صاحب ، عبدالمجید صاحب محمد سلیم الدین بگد لی صاحب ، محمد  نظام الدین صاحب محمد فیاض الدین صاحب محمد فیاض صاحب محمد افتخار احمد اراکین عاملہ اور کثیر تعداد میں معززین شہر موجود رہے  ۔ معظم علی صاحب جمال الدین محمد فاروق محمد  سلطان محمد منفحم  نے انتظامات میں بڑھ چڑھ کر  حصہ لئے



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے