بیدر ضلع کانگریس دفتر میں اندراگاندھی کی 103 ویں یوم پیدائش تقریب کا انعقاد "

بیدر 19 نومبر ( ناز میڈیا )  ضلع کانگریس کمیٹی بیدر کے پریس نوٹ کے بموجب  آج  سابق وزیر آعظم ، بھارت رتن آنجہانی شریمتی اندرا گاندھی کے 103 ویں یوم پیدائش کے موقع پر  بیدر ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے کانگریس آفس میں آنجہانی شریمتی اندرا گاندھی کی تصویر پر پھول پہناکر  تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔  اس موقع پر سابق رکن پارلیمنٹ بیدر نرسنگ راو سوریہ ونشی ،  سابق سیکرٹریز ریاستی کانگریس  شنکر ڈوڈی،  روحی داس گھوڑے ، مرلیدھر ایکلار کر ، نائب صدر ضلع کانگریس وینکٹ شندھے،  ترجمان ضلع کانگریس راجشیکھر پاٹل اشٹور ، صدر ضلع کانگریس سیوا دل ستار مدکنلی،   صد،ضلع یوتھ کانگریس فرید خان ، صدر ضلع کانگریس مائناریٹی ڈپارٹمنٹ اظہر ریحان،  نے اپنے اپنے خطابات میں شریمتی اندرا گاندھی کی ملک اور قوم کے لئے انجام دی گئ خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ 

اس موقع پر سیکرٹری ضلع کانگریس کمیٹی احسن کمال پرویز ،  سنیل بچن،  ناگناتھ پاٹل ،  صدر ضلع کانگریس او بی سی ڈپارٹمنٹ شنکر ریڈی ،   یس سی سیل صدر ڈی کے سنجو کمار ، گریجویٹ سیل کے صدر  جان ویسلی،   لیگل سیل کے صدر  شرنپپا شرما ، ریاستی ایکزیکٹیو ممبر بھوجپپا میٹگے کے علاوہ دیگر موجود تھے                                                        FOR ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے