اگلے سال جون تک مفت راشن دیا جائے     گا:ممتا بنرجی

کلکتہ 23نومبر( ناز میڈیا )بانکوڑہ ضلع میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ ان کی حکومت نے اگلے سال جون تک مفت میں راشن فراہم کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے اور اگروہ دوبارہ اقتدار میںآئیں تو ‘‘مفت راشن ’’ اسکیم آگے بھی جاری رہے گی ۔ بانکوڑہ میں کھترا سدھو کانو اسٹیڈیم میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ اور متعدد پروجیکٹ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے علاوہ چیف سکریٹری الاپن بنرجی ، ضلعی مجسٹریٹ ایس ارون پرساد اور ممبر پارلیمنٹ کلیان بینرجی سمیت حکمراں پارٹی کے ارکان اسمبلی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گذشتہ 9سالوں میں ریاستی حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اگلے جون تک مفت راشن فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بعد میں وہ اقتدار میں واپس آئیںتو اس میں اضافہ کیا جائے گا۔اس مہینے 5نومبر کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بانکوڑہ دورے کے دوران قبائلی لیڈر برسامنڈا کی جگہ کسی اور کے مججسمے پر گل پوشی کئے جانے کے بعد پہلی مرتبہ ممتا بنرجی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ باہری لوگ برسا منڈکی عظمت کو نہیں جانتے ہیں ۔انہوں نے اعلان کیا کہ اب سے برسا منڈا کی سالگرہہر ریاست میں تعطیل ہوگی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بوری کمرشیل بورڈ کو5کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے بورڈ کے ممبران کے ناموں کا بھی اعلان کیا۔وزیر اعلٰی نے کہا کہ س کے بعد باگڑی ڈیو لپمنٹ بورڈ تشکیل دیا جاوئے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کنیاشری اسکیم کا فائدہ ریاست کی تمام لڑکیوں بلانسل و مذہب امتیاز کے مل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے ڈیڑھ کروڑ خاندان کو ان کی حکومت کے ہیلتھ اسکیم سے فائدہ مل رہا ہے ۔اب ہم ریاست کے حدود سے باہر ویلور سے دہلی تک ہر جگہ 5 لاکھ روپے کی طبی انسورنش کافائدہ پہنچائیں گے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انتخابات کا موسم ہے کچھ باہری لوگ آئیں گے اوررقم تقسیم کریں گے ۔اس لئے ہمیں اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے