ریاست میں گائے کشی کی روک تھام کیلئے 7 ڈسمبر کو کابینہ میں بل پیش کیا جائیگا 

۔ پیرر28 نومبر۔(ناز میڈیا )گائے کشی ممنوع ایکٹ کو7 ڈسمبر کو کابینہ میں پیش کیا جائیگا اور اس کی منظوری کے بعد فوری طور پر گائے کشی پر پابندی عائد کردی جائیگی ۔ وزیر برائے حیوانات پربھو چوہان نے آج یہاں نیوز ایجنسی کو یہ بات بتائی ۔ کابینہ کے اجلاس کے بعداخباری نمائیندوں کو بتایا کہ کابینہ میں ایک نظر ثانی | شدہ اور جامع بل پیش کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔2010 میں کابینہ نے گائے کشی پر پابندی عائد کر دی تھی اور اس وقت ریاست میں حزب مخالف جماعتوں کی شدید مخالفت کے سبب اس کونسوخ کردیا گیا تھا ۔ پر جھورا چوہان نے کہا کہ بی جے پی پارٹی کے انتخابی منشور میں پیش کردہ وعدوں میں سے ایک گائے کشی پر پابندی عائد کرنا ہے اور اب اس بل کو اگلے اسمبلی سیش میں پیش کردیا جائیگا 

FOR ADVERTISMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے