افسانوی فٹ بالر ڈیاگو ماراڈونا کا انتقال، ارجنٹائن میں سہ روزہ قومی سوگ کا اعلان
26؍نومبر (ناز میڈیا )آرجنٹائن کے افسانوی کردار اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کا انتقال ہوگیا۔ وہ 60 برس کے تھے۔ مقامی میڈیا کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق ڈیاگو میراڈونا کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے بعد حرکتِ قلب بند ہوجانے سے ہوا۔ میراڈونا کو ابھی کچھ عرصہ قبل دماغ کی سرجری کے لئے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ان آپریشن کامیاب رہا۔ سرجری کے بعد میراڈونا کو دو ہفتے قبل اسپتال سے رخصت کردیا گیا تھا۔
اسی دوران ارجنٹائن کی حکومت نے اپنے ہیرو کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سہ روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
فٹبال کی تاریخ کے سب سے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ڈیاگو ماراڈونا کے انتقال کی خبر ملتے ہی ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے ملک میں سہ روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا۔
ماراڈونا کا چہارشنبہ کے روز ان کے گھر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے اپنے ملک کے اس عظیم فٹ بالر کی موت پر سہ روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ماراڈونا کی موت پر کھیل کی دنیا میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔
برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے نے بھی ماراڈونا کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ پیلے نے ایک مختصر بیان میں کہاکہ یقیناً ہم ایک دن جنت میں ایک ساتھ فٹبال کو کک ماریں گے۔ ڈیاگو ماروڈنا کو عالمی سطح پر خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ نہ صرف کھیلوں کی دنیا کی بڑی شخصیتیں بلکہ کئی بڑے قائدین نے ماروڈونا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ارکان خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
0 تبصرے