شادی سے گھر والوں نے کیا انکار . عاشق اور معشوقہ نے خودکشی کر لی
حیدرآباد:29 نومبر ( ناز میڈیا ) شادی سے گھر والوں کے انکار پر ایک عاشق اور اس کی معشوقہ نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے ویلپور منڈل کے ککونور علاقہ کے رہنے والے روہت اور اونتیکا ایک دوسرے سے کچھ برسوں سے محبت کرتے تھے اور ان دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تاہم ان کے خاندان والوں نے اس شادی سے انکار کردیا جس پر ان دونوں نے ضلع کے آرمور منڈل کے پرکٹ میں ایک آم کے درخت سے پھانسی لگاکرخودکشی کرلی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کا پنچنامہ کرتے ہوئے ان کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
0 تبصرے