سکندرآباد: کال سنٹر کی خاتون ملازم نے آفس بلڈنگ سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
حیدرآباد: 19؍نومبر (ناز میڈیا ) سکندرآباد میں ایک خاتون نے بلند عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ اس خاتون کی شناخت سشمیتا کے طور پر کی گئی ہے جو ایک کال سنٹر میں کام کرتی تھی۔ اس نے سکندرآباد میں واقع کال سنٹر کی عمارت کی چھٹی منزل سے نیچے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ آج دوپہر پیش آیا۔ سشمیتا کے سر پر گہری چوٹ آئی جس کے نتیجے میں برسرموقع اس کی موت ہوگئی۔
سشمیتا کے والدین نے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق آج صبح آفس کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ انہوں نے خودکشی کی وجوہات کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔ پولیس کو بھی سشمیتا کے انتہائی اقدام کے بارے میں ابھی کسی بات کا علم نہیں ہوا ہے۔
0 تبصرے