15؍نومبر ( ناز میڈیا ) اتوار کے روز وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں پراگتی بھون میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں امکان ہے کہ کے سی آر دھرانی پورٹل کے ذریعہ غیر زرعی اراضیات کے رجسٹریشن کا جلد آغاز کرنے کا فیصلہ لیں گے۔
غیر زرعی اراضیات کے رجسٹریشن کے عمل کے آغاز کے سلسلہ میں طریقہ کار،اقدامات اوراس سے متعلق دیگر مسائل پر بھی غورو خوص کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کی قیام گاہ سے ہفتہ کو جاری کردہ ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا کہ چیف سکریٹری سومیش کمارکے ساتھ ساتھ ریونیو، اسٹامپس اینڈرجسٹریشن محکمہ جات کے اعلی عہدیدار اس اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
0 تبصرے