سی بی آئی کی تحویل سے 103 کیلو سونا غائب
نئی دہلی : ( ناز میڈیا )۔ سی بی آئی نے 2012 میں چینائی میں دھاوے کے دوران 400.47 کیلو گرام سونا ضبط کیا تھا ۔ اس سونے کو سی بی آئی کی نگرانی میں مضبوط لاکر میں رکھا گیا تھا ۔ حال ہی میں جب اس لاکر کو کھولا گیا تو اس میں سے 103 کیلو گرام سونا غائب تھا ۔ سورونا کارپوریشن لمٹیڈ چینائی کے دفاتر پر دھاوے کے دوران ضبط کردہ سونے کی قیمت کروڑہا روپئے ہے لیکن اس میں سے غائب 103 کیلو گرام کی قیمت 45 کروڑ بتائی گئی ہے ۔ اس معاملے کا نوٹ لیتے ہوئے مدراس ہائی کورٹ نے تامل ناڈو کرائم برانچ سی آئی ڈی پولیس کو تحقیقات کی ہدایت دی تھی ۔ پولیس ، سپرنٹنڈنٹ آفیسر مرتبہ کے عہدیدار کے ذریعہ تحقیقات کروائے گئی ۔ عدالت نے کہا کہ سی بی آئی کے لیے یہ آگنی پریکشا ہے ۔ ۔
0 تبصرے