SHAHEEN GROUP OF INSTITUTIONS

کرناٹک میں نیٹ کی کوچنگ کے لیے داخلے جاری

 بیدر( ناز میڈیا  ) کرناٹک میں نیٹ کی کوچنگ کے پیش نظر داخلے جاری ہیں اسی ضمن میں شاہین گروپ آف انسی ٹیوشن صدر ڈاکٹر عبدالقدیر نے ناز میڈیا  سے بات چیت کی ہے۔

ریاست کرناٹک شہر بیدر میں آل انڈیا سطح پر نیٹ نتائج میں 9 واں مقام اور ریاست کرناٹک میں پہلا مقام حاصل کرنے والا شاہین گروپ آف انسی ٹیوشن، پی یو کالج بیدر میں نیٹ کی کوچنگ کے لیے داخلے جاری ہیں۔

 

شاہین گروپ آف انسی ٹیوشن کے صدر ڈاکٹر عبدالقدیر نے ناز میڈیا  سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے طلبہ و طالبات بےحد متاثر ہوئے ہیں جس میں خاص طلبا و طالبات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

کرناٹک میں نیٹ کی کوچنگ کے لیے داخلے جاری

اس لیے شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن ایسے تمام طلبا و طالبات کو جو کم نمبرات کی وجہ سے میڈیکل سیٹ حاصل نہیں کرسکے ان کے لیے سکالرشپ دے کر کوچنگ کا نظم کیا گیا ہے، جس کے لیے داخلہ جاری ہے۔

شاہین گروپ آف انسی ٹیوشن میں نیٹ کی کوچنگ

ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتایا کہ ملک بھر میں شاہین گروپ آف انسی ٹیوشن کی کل 42 شاخائیں ہیں جس میں پانچ کروڑ روپے کی فری سکالرشپ دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے احباب جو کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے ہوں اور انتقال کر گئے، ایسے خاندانوں کے طلبا و طالبات کے لیے مکمل فری رہائش کے ساتھ فری کوچنگ دی جارہی ہے۔

شاہین گروپ میں سکالرشپ اور کوچنگ کا نظم کیا گیا ہے، جس کے لیے داخلہ جاری ہے

شاہین گروپ آف انسی ٹیوشن سے ملک کے مختلف طلبا مختلف شاخوں میں اس سہولت سے استفادہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ طلبا و طالبات شاہین گروپ آف انسی ٹیوشن ویب سائٹ shaheengroup.org پر مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے