INAUGURATION POWER HOUSE GYM BAGDAL

              بگدل  میں پاور  ہاوز جم کا افتتاح 


  9 ڈسمبر ( ناز میڈیا  ) بگدل  میں پاور ہاوز جم کا افتتاح جناب تنویر احمد خان ریاستی نائب صدر کرناٹکا باڈی بلڈرز 

  ایسوسی ایشن ( K.B.D.A ) کے ہاتھوں عمل میں آیا جس میں ان کے ساتھ ہیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے کانگریس لیڈر چندرا شنگ  اور جناب سید منصور احمد قادری انجینر مجلس اتحاد مسلمین ضلع بیدر موجود تھے ۔ 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے   تنویر احمد خان نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے کیونکہ تندرستی کے بدولت ہی  ہزاروں نعمتوں سے انسان  فائدہ اٹھا سکتا ہے  ورنہ نہیں ۔ آج کے نوجوان سگریٹ ، گٹکا ، شراب پی کر اپنی زندگی کو برباد کرنے کے بجائے اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے صحیح  راستہ پر چلیں ۔ انہوں نے مشور دے کر  نوجوان روزانہ ایک گھنٹہ نکال کر ایکسر سائز ( ورزش ) کرتے ہوئے اپنی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں ۔ اس موقع پر پاور ہاوز  جم کے ما لک محمد پٹیل نے تمام کا شکریہ ادا کیا 


۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے