دہلی پولیس کے جوانوں کو کووڈ19 ویکسین لگانے کی تیاری شروع ، سبھی کو موبائل نمبر اپڈیٹ کرنے کا حکم
نئی دہلی: ( ناز میڈیا ) دہلی پولیس کے افسران اور جوانوں کے لئے کووڈ-19 ویکسین لگانے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ دہلی پولیس نے پوری فورس کے تمام رینک کے افسران اور جوانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنا موبائل نمبر اپڈیٹ کرالیں۔ اس کے ساتھ ہی نمبر اپڈیٹ کرانے کا کام 3 جنوری 2021 تک پورا کرنے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ دہلی میں تقریبا ایک لاکھ پولیس کے افسر اور جوان ہیں، جنہیں ویکسین دی جانی ہے۔
دہلی پولیس کے اسپیشل جوائنٹ پولیس کمشنر آپریشن چندر کے مطابق، کووڈ-19 ویکسین لگنے کے دن تاریخ اور وقت کی اطلاع محکمہ کے تمام پولیس اہلکار اور افسران کو ان کے موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعہ بتائی جائے گی، جن پولیس الکاروں افسران کے موبائل نمبر پولیس انفارمیشن سسٹم میں موجود نہیں ہیں، ان کو تمام اضلاع کے ڈی سی پی اور آئی ٹی سیل کے ذریعہ ای میل کیا جائے گا۔
مکتیش چندر کے مطابق، وزارت داخلہ کے حکم کے بعد دہلی پولیس کا موبائل نمبر ڈاٹا بیس تیار کیا جا رہا ہے۔ کووڈ-19 ویکسین حکومت کے حکم کے مطابق، دہلی پولیس محکمہ میں بھی سب سے پہلے سنگین بیماری سے متاثر، 50 سے اوپر کی عمر افسران - جوانوں کو لگائی جائے گی، اس کے بعد محکمہ کے باقی اسٹاف کو بھی یہ ویکسین لگائی جائےگی
0 تبصرے