شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی آج 98ویں سالگرہ 

 


حیدرآباد: 11؍دسمبر ( ناز میڈیا )  شہنشاہ 

جذبات دلیپ کمار کی 98ویں سالگرہ پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، لیکن اس مرتبہ کووڈ 19،کی وباء پھیلی ہوئی ہے اور ان کی ضعیف العمر ی کی وجہ سے انہیں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔ دلیپ کمار کی شخصیت کے بارے میں عام خیال ہے کہ دلیپ کمار ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار ہیں۔

معروف اداکار دھرمیندرنے سالگرہ پر نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ دھرمیندرکاہمیشہ کہنارہا ہے کہ وہ دونوں بھائی ہیں اور صرف الگ الگ ماں کی کھوکھ سے پیدا ہوئے ورنہ ہم میں کوئی فرق نہیں ہے۔جبکہ محترمہ لتا منگیشکر نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے