بیدر: مولانا آزاد ماڈل اسکول میں داخلے شروع
دسمبر 19( ناز میڈیا )ضلع بیدر میں محکمہ اقلیتی فلاح کے تحت چلائے جانے والے مولانا آزاد ماڈل انگریزی میڈیم اسکول میں چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کے لیے داخلے جاری ہیں یہ اسکول محکمہ اقلیتی فلاح کے تحت چلایا جاتا ہے اور بیدر میں اس کے چار برانچ ہیں جہاں داخلے لئے جا رہے ہیں۔
مولانا آزاد ماڈل انگریزی میڈیم اسکول کی ٹیچر صفورہ بیگم نے بتایا کہ شہر بیدر میں محکمہ اقلیتی فلاح کے تحت مولانا آزاد ماڈل انگریزی میڈیم کے چار اسکول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد ماڈل اسکول میں چھٹی جماعت سے داخلے شروع ہوتے ہیں۔ کسی بھی جماعت میں داخلے مفت ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کھانا، کتابیں، کاپیاں، لیب، لائبریری یونی فارم، بوٹ، بیگ طلبہ و طالبات کو مفت دیے جاتے ہیں۔انہوں نے شہر بیدر کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو مولانا آزاد ماڈل، انگریزی میڈیم اسکول میں داخلے کروائیں۔ اس موقع پر محمد نبی، اسد الدین کے علاوہ اسکول کے دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔
0 تبصرے