ٹی 20 میچ سے پہلے آسٹریلیائی ٹیم کو بڑا جھٹکا ، تیز گیند باز مچل اسٹارک نے ٹیم سے نام واپس لیا


سڈنی: ( ناز میڈیا ) سڈنی میں آج ہونے والے ٹی -20 میچ سے ٹھیک پہلے آسٹریلیائی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ تیز گیند باز مچیل اسٹارک نے ٹیم سے نام واپس لے لیا ہے۔ آسٹریلیائی کرکٹ کے مطابق مچیل اسٹارک کی فیمی کو کوئی فرد بیمار ہوگیا ہے۔

کینبرا سے واپس سڈنی آنے کے بعد انہوں نے اچانک گھر لوٹنے کی اطلاع ٹیم منیجمنٹ (ٹیم انتظامیہ) کو دی۔ واضح رہے کہ آج ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی -20 میچ کھیلا جائے گا۔ پہلے میچ میں ٹیم انڈیا کو شاندار جیت ملی تھی۔ ایسے میں سیریز میں بنے رہنے کے لئے آسٹریلیا کو آج کا مقابلہ ہر حال میں جیتنا ہوگا۔



گھر لوٹے مچیل اسٹارک
آسٹریلیائی ٹیم کے چیف کوچ جسٹن لینگر نے مچیل اسٹارک کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں فیملی سے بڑی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مچیل اسٹارک جب چاہیں، لوٹ سکتے ہیں۔ ان کی واپسی کا ہم لوگ ہمیشہ استقبال کریں گے۔ مچیل اسٹارک اب ہندوستان کے خلاف پہلاٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں، اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔

پہلاٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ کینبرا میں کھیلے گئے پہلے میچ میں مچیل اسٹارک نے 34 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے تھے۔ انہوں نے شکھر دھون کو صرف ایک رن کیاسکور پر کلین بولڈ کردیا تھا

آسٹریلیائی ٹیم میں زخمی کھلاڑیوں کی فہرست لمبی ہوتی جارہی ہے۔ ڈیوڈ وارنر اور ایسٹن ایگر پہلے ہی زخمی ہونے کے سبب ٹیم سے باہر ہیں۔ٹیسٹ میچوں کی تیاری کو دیکھتے ہوئے پیٹ کمنس کو بریک دیا گیا ہے۔ جبکہ مارکس اسٹوئنس بھی پوری طرح فٹ نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ کپتان ایرون فنچ بھی زخمی ہیں۔

وہ آج کا میچ کھیلیں گے یا نہیں، فی الحال اس بات کی گارنٹی نہیں ہے۔ اسٹارک کی جگہ پر اب کسی اور کھلاڑی کو ٹیم میں نہیں شامل کیا جائے گا۔ اینڈریو ٹائی اور ڈینیل سیمس پہلے سے ہی ٹیم میں ہیں۔

FOR ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے