نابالغ بچوں کو گاڑیاں دینے والے والدین پر ہوگی سخت کاروائی


حیدرآباد، 24 ڈسمبر ( ناز میڈیا ) شہر کی سڑکوں پر اگر نابالغ گاڑی چلاتے پکڑے گئے تو انکے والدین کے خلاف اب سخت کاروائی کی جائے گی- اس لیے اس بات کو لیکر والدین کو بچوں کو گاڑی نہ دینے کی صلاح دی گئی ہے- سائبر آباد پولیسکمشنر وی سی سجانار نے بتایا کہ شہر کے سرحدی علاقوں میں شام 6 سے رات 12 بجے تک زیادہ سڑک حادثے ہورہے ہیں- اسکی وجہ شراب کے نشے میں، تیز رفتار اور لاپرواہی سے گاڑی چلانا ہے- انہوں نے کہا کہ نابالغوں کی ڈرائیونگ کرنے کی وجہ سے بھی حادثے ہورہے ہیں- جسے دیکھتے ہوئے انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے نابالغ بچوں کو گاڑی نہ دیں اور انہیں گاڑی چلانے سے روکیں-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے