محکمہ پولیس میں 20ہزار خالی ملازمتوں کی نشاندہی
دسمبر 17( ناز میڈیا ) مختلف محکمہ جات میں خالی ملازمتوں کی نشاندہی کی تلنگانہ حکومت کی ہدایت کے بعد محکمہ پولیس میں 20ہزار خالی ملازمتوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے حال ہی میں ریاست کے مختلف محکمہ جات میں 50ہزار ملازمتوں کو پُر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سمجھاجاتا ہے کہ محکمہ پولیس میں 425سب انسپکٹرس،19ہزار3سو کانسٹیبلس اور 2سو پبلک پراسیکیویٹرس کی ملازمتیں خالی ہیں۔
محکمہ کی جانب سے حکومت کوپیش کردہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 368ایس آئی سیول،18کمیونکیشن ایس آئیز کی ملازمتوں کے ساتھ ساتھ 7764کانسٹیبلس سیول،6689اے آر کانسٹیبلس،ٹی ایس ایس پی 3874،کمیونکیشن 256اور 561ملازمتیں ٹی ایس ایس پی کی 15ویں بٹالین میں خالی ہیں۔
وزیراعلی کی جانب سے ان ملازمتوں کو پُرکرنے کے اعلان کے بعد چیف سکریٹری نے تمام محکمہ جات کے صدور کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی تھی کہ وہ اپنے متعلقہ محکمہ کی خالی ملازمتوں کی تفصیلات فراہم کریں۔ مخلوعہ ملازمتوں کو پُر کر نے کے لئے اعلیٰ حکام کی جانب سے پیش رفت کی جارہی ہے
0 تبصرے