تلنگانہ کا جمی کنٹہ پولیس اسٹیشن ، ملک کے ٹاپ 10 پولیس اسٹیشنوں میں شامل
حیدرآباد _3 دسمبر ( ناز میڈیا ) تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کا جمی کنٹہ پولیس اسٹیشن مرکزی حکومت کی جانب سے سال 2020میں منتخب ملک کے دس سرکردہ پولیس اسٹیشنوں میں سے ایک قرار پایا ہے۔اس پولیس اسٹیشن کو دسواں مقام ملا ہے۔2019میں تلنگانہ کا ہی چپہ ڈنڈی بہترین پولیس اسٹیشن منتخب کیاگیا تھا۔اس کو ساتواں مقام ملا تھا۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ملک کے چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں کے ہزاروں پولیس اسٹیشنوں میں سے ان پولیس اسٹیشنوں کو منتخب کیاگیا ہے
0 تبصرے