آن لائن خبروں کے اضافے کے باعث پرینٹ میڈیا کو مناسب آمدنی حاصل کرنا مشکل ہوگی

حیدرآباد:19؍دسمبر ( ناز میڈیا ) نائب صدر جمہوریہ  ایم وینکیا نائیڈو نے پرنٹ میڈیا کے مسائل حل کرنے سے متعلق متعدد تجاویز پیش کی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ آن لائن خبروں میں اضافے کے باعث پرنٹ میڈیا کے لئے مناسب آمدنی حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

گوگل اور فیس بک جیسی ٹکنالوجی سے لیس کمپنیاں آن لائن خبروں کے ذریعہ مناسب آمدانی حاصل کر رہی ہیں۔ نائب صدر نے جمعہ کو منی پال انسٹی ٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن کے زیر اہتمام ایم وی کامت انڈوومنٹ لیکچر میں 'صحافت' کے موضوع پر خطاب کر رہے تھے۔

وینکیا نائیڈو نے ماضی، حال، مستقبل' کے عنوان پر آن لائن رہتے ہوئے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ  گوگل ، فیس بک اور مقامی میڈیا آؤٹ لیٹس، جو سوشل میڈیا پر یہ خبر نشر کرتے ہیں، توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی آمدنی کو یکساں طور پر تقسیم کرنے کے لئے اتفاق رائے حاصل کریں۔ تاہم معاملات کچھ اور ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیائی حکومت ایک قانون پاس کرنے کی تیاری کر رہی ہے جس میں گوگل اور فیس بک جیسی کمپنیوں کو مقامی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے لئے فیس ادا کرنے کی ضرورت ہے۔  



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے