کوویڈ ٹیکہ کی تقسیم، مرکز کا ریاستوں کیلئے رہمنایانہ خطوط جاری۔ تلنگانہ میں ایکشن پلان کا آغاز

حیدرآباد: 14؍دسمبر ( ناز میڈیا )  ملک بھر میں کورونا ویکسین کی تقسیم کے لئے ایکشن پلان کا آغاز کیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے تمام ریاستی حکومتوں کو پولنگ مراکز کی خطوط پر حفاظتی ٹیکوں کے مراکز قائم کرنے اور ٹیکہ دینے کی ہدایت دی ہے۔ ویکسین اسٹوریج اور تقسیم کے تمام پہلوؤں کی تفصیل کے بارے میں رہنما خطوط جاری کئے گئے۔ پہلے مرحلے میں ایک کروڑ ہیلتھ ورکرز، دوسرے مرحلے میں دو کروڑ فرنٹ لائن ورکرز (پولیس، میونسپلٹی ملازمین، فوج ، ہوم گارڈز، محکمہ جیل اسٹاف، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اسٹاف) اور تیسرے مرحلے میں، اگلے سال یکم جنوری تک 50 سال سے زیادہ عمر والوں کو ویکسن فراہم کی جائے گی۔ مرکز حکومت کا ماننا ہے کہ سات سال سے کم عمر بچوں کو دوسری بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکہ بھی دئے جائیں۔ وزارت صحت کا تخمینہ پورے ملک میں 27 کروڑ تک کا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انتخابی ووٹر کارڈ کی تفصیلات کی بنیاد پر 50 سال سے زیادہ عمر والوں کی تفصیلات اور شناخت کرتے ہوئے ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔ ان تینوں زمروں میں شامل افراد کو کوون سافٹ ویئر میں شخصی رجسٹریشن کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

                                  ایک سیشن میں سو افراد کا نشان

مرکز نے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ویکسین دینے کی سفارش کی ہے۔ صحت کے عملے کو بتایا گیا کہ وہ ابتدائی صحت مراکز اور ڈسپنسریوں میں پولیو قطروں کے طرز پر کورونا ویکسن دینے کے اقدامات کریں۔ فرنٹ لائن ورکرز کا ڈیٹا متعلقہ محکموں سے اکٹھا کیا جائے گا۔ محکمہ صحت اہلکار اس کا رجسٹریشن کریں گے۔ عمر رسیدہ اور بیماروں کی شناخت ووٹر لسٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ آسپتالوں کے ساتھ ساتھ دفاتر، اسکولوں اور کمیونٹی مراکز ان کو کورونا ویکسن ٹیکہ دینے مراکز کے طور پر استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ ہر مرکز میں ویٹنگ ہال، تصدیق ہال، ویکسی نیشن ہال اور ویٹنگ روم لازمی ہونا چاہئے۔ ہر مرکز میں ایک ہی سیشن میں صرف 100 افراد کو ٹیکہ دینے کی ضرورت  پر زور دیا گیا ہے۔ ہر سنٹر میں ایک ویکسینیٹر اور چار ویکسینیشن آفیسرز ہونے چاہئیں۔ ویکسینیٹر ڈاکٹر یا نرس، یا حکومت کے ذریعہ انجیکشن دینے کا مجاز کوئی فرد ہوسکتا ہے۔ انہیں محکمہ صحت کی جانب سے پیشگی تربیت دی جانی چاہئے۔ مرکز نے رہنمایانہ خطوط میں کہا ہے کہ ٹیکہ دینے کے لئے تمام 23 محکموں کے عملے کی ڈیوٹی ہونی چاہئے اور ہر محکمے کو کیا کرنا چاہئے۔ اس کا خاص خیال رکھنا چاہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے