کرناٹک قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دھرماگوڑا نے خودکشی کرلی
بنگلور _29 دسمبر( ناز میڈیا ) کرناٹک قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دھرماگوڑا نے خودکشی کرلی ۔چکماگلور میں پولیس کو دھرما گوڈا کی نعش ریلوے ٹریک پر ملی ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر ایک خودکش نوٹ ضبط کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ دھرماگوڑا نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ دھرما گوڈا پیر کی شام کار میں گھر سے اکیلے روانہ ہوئے۔ جب وہ رات کو واپس نہیں آئے تو ان کی سیکیورٹی اور خاندان کے افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ منگل کی صبح چکماگلور ریلوے ٹریک پر ان کی نعش برآمد ہوئی۔ دھرماگوڑا جے ڈی ایس سے ایم ایل سی منتخب ہوئے تھے معلوم ہوا ہے کہ دھرماگوڑا نے بے عزتی کے باعث خودکشی کرلی۔حالیہ دنوں کونسل کے اجلاس میں اپوزیشن کے ارکان نے ان پر مبینہ طور پر حملہ کیا تھا اس واقعہ کے بعد سے دھرماگوڑا مایوس تھے
0 تبصرے