حيدرآباد جانے والی بس الٹ گئی -35 مسافرین زخمی

کرشنا 24 ڈسمبر (ناز میڈیا ) ریاست آندھراپردیش کے وشاکھا پٹنم سے حیدرآباد جانے والی خانگی ٹراویلس کی بس الٹ گئی۔ اس حادثہ میں 35 مسافرین زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کرشنا کے جگیا پیٹ منڈل کے موضع انومنچی پلی کے پاس نیشنل ہائی وے پرپیش آیا۔ حادثہ کے وقت بس میں 50 مسافرین سوارتھے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے جگیا پیٹ کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے