حیدرآباد میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کے لئے راہ ہموار

حیدرآباد:-18 دسمبر  ( ناز میڈیا )  شہر حیدرآباد کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسوں کی آمد کے لئے راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ٹی ایس آر ٹی سی نے شہر میں ڈبل بسیں چلانے سے اتفاق کرلیا ہے۔ شہر کی سڑکوں پر چلنے والی ڈبل ڈیکر بسیں نئی ​​نسل کے لئے تو ضرور نئی ہوگی۔ کیوں کہ یہ بسیں شہر میں 40 اور 50 کی عمر کے لوگوں کے لئے جانی پہچانی ہیں۔

ان بسوں کو دوبارہ حیدرآباد کی سڑکوں پر اتارا جائے گا۔ آر ٹی سی نے وزیر کے ٹی آر کی توجہ دہانی کے بعد ان بسوں کو شہر میں چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس مقصد کے لئے مقرر کردہ کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ ابتدائی طور پر چنندہ راستوں میں معمولی تبدیلیاں کرتے ہوئے ڈبل ڈیکر بسیں چلانا ممکن ہے۔ عہدیداروں نے اگلے مالی سال کے تک ان بسوں کو مسافرین کے لئے دستیاب رہنے کا منصوبہ بنایا ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے