تلنگانہ میں برطانیہ سے آنے والے 16افراد کورونا پازیٹیو

حیدرآباد: 25؍نومبر ( ناز میڈیا  )  کورونا وائرس کی نئی لہر کے تناظر میں تلنگانہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ  ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کافی چوکسی برتی جارہی ہیں۔ تلنگانہ کے محکمہ صحت عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ٹریسنگ ، ٹسٹنگ اور علاج کا طریقہ کار اپنائے ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ "ہم برطانیہ سے تلنگانہ آنے والے مسافرین کی تفصیلات جمع کر رہے ہیں اور ان کی صحت سے متعلق باریکی سے جانچ کی جارہی ہیں۔ 9 دسمبر سے تاحال 1200 افراد برطانیہ سے تلنگانہ آئے ہیں۔ ان میں سے 926 کی نشاندہی کی گئی اور کورونا ٹیسٹ  کئے گئے۔ اب تک 16 افراد میں کورونا وائرس کی رپورٹ پازیٹیو آچکی ہیں۔ پازیٹیو افراد میں سے چار حیدرآباد، چار ضلع میڈچل ملکاجگیری ، دو ضلع جگتیال، منچریال، نلگنڈہ، رنگاریڈی، سنگاریڈی، سدی پیٹ اور ورنگل اضلاع سے ایک ایک ہیں۔

امکان ہے کہ تلنگانہ میں کورونا کی نئی لہر کو روکنے کے لئے پہلی ویکسین جنوری کے پہلے ہفتے سے عوام کو دی جائے گی۔ کیونکہ جنوری میں ویکسینیشن کی شروعات سے قبل حکومت نے اس کی تیاریوں کو یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے