ایم ڈی ایچ کے بانی کا انتقال    


   

3 دسمبر ( ناز میڈیا ) نئی دہلی ملک و بیرون ملک مصالحوں کی خوشبو بکھیرنے والے مہاشیاں دی ہٹیّ (ایم ڈی ایچ) گروپ کے بانی مہاشئے دھرم پال گلاٹی کا جمعرات کو دل کو دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا پدم بھوشن اعزازیافتہ دھرم پال نے ماتا چنّن دیوی اسپتال میں 97 سال کی عمر میں آج آخری سانس لی۔ وہ بیماری کے سبب گزشتہ کئی دنوں سے یہاں داخل تھے۔

ایم ڈی ایچ مصالحہ کے خودساختہ برانڈ امبیسڈرمہاشئے دھرم پال کی ولادت 27 مارچ 1923کو سیالکوٹ(موجودہ پاکستان) میں ہوئی تھی۔ سال 1933 میں پانچویں جماعت کی تعلیم مکمل کرنے سے قبل ہی اسکول چھوڑدیا۔ 1937 میں اپنے والد کی مدد سے انہوں نے کاروبار کا آغاز کیا اور اس کے بعد صابن، لکڑی کے سامان، کپڑا، ہارڈویئر، چاول وغیرہ کا کاروبارکیا۔

کاروبار بڑھانے کے ساتھ ساتھ مہاشئے دھرم پال خیراتی شعبے میں بھی پیچھے نہیں رہے۔ انہوں نے اسپتال اور کئی اسکول وغیرہ بنوائے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے