معشوقہ کے بیچ آنے والے نوجوان کو عاشق نے موت کے گھاٹ اتار دیا


حیدرآباد: 13؍دسمبر ( ناز میڈیا )  معشوقہ کے بیچ آنے والے نوجوان کو عاشق نے قتل کر کے نعش کو شمشان گھاٹ میں دفن کردیا۔ الوال پولیس اسٹیشن حدود میں کناکا راجو نامی ایک تاجر نوجوان مقامی ایک لڑکی سے محبت کیا کرتا تھا۔ کناکا راجو اور کڑکی نے جسمانی تعلقات بھی قائم کرلئے۔ اس دوران لڑکی کو سریکانت ریڈی نامی نوجوان سے محبت ہوگئی۔

کناکہ راجو اور لڑکی کے درمیان چھ ماہ قبل اس بات کو لیکر تنازعہ شروع ہو گیا تھا۔ کناکہ راجو لڑکی کو باہر لے جانا چاہتا تھا، تاہم لڑکی نے اس کے ساتھ جانے سے منع کردیا۔ اس بات کا بدلہ لینے کے لئے کناکہ راجو نے سریکانت ریڈی کو مغویہ بنالیا اور 10دنوں تک کے ساتھ مار پیٹ کرتا رہا بعد ازاں اسے ہلاک کردیا۔ نعش کو مقامی شمشان گھاٹ میں دفن کردیا۔

اس بات کا عمل جب ہوا کناکہ راجو اپنے دوستوں کے ہمراہ شراب نوشی کرہا تھا، تب اس نے اپنے دوستوں سامنے قتل واقعہ کو بیان کردیا۔ دوستوں کی جانب سے پولیس میں شکایت پر پولیس نے کناکہ راجو کو حراست میں لیکر تخشیص شروع کی۔ جس پر سارا معاملہ منظر عام پر آگیا۔ پولیس سریکانت ریڈی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے قبر سے باہر نکالا۔ مذید تحقیقات جاری ہے۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے