وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میٹرو کی میجنٹا لائن پر بھارت کی پہلی " ڈرائیور اليس " ٹرین کا افتتاح کیا

  

      دسمبر 28 ( ناز میڈیا) :وزیر اعظم مودی نے پیر کو دہلی میٹرو کی میجنٹا لائن پر بھارت کی پہلی ڈرائیور لیس ٹرین کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ائرپورٹ ایکسپریس لائن پر مکمل طور پر آپریشنل نیشنل کامن موبلٹی کارڈ سروس کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی پہلی ڈرائیور لیس میٹرو کے افتتاح سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کتنا تیزی سے جدید نظام کی طرف بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا ، "ملک میں پہلی میٹرو اٹل جی کی کوششوں سے شروع کی گئی تھی۔ جب ہماری حکومت 2014 میں تشکیل دی گئی تھی اس وقت ملک میں صرف 5 شہروں میں میٹرو سروسز تھیں اور آج 18 شہروں میں میٹرو ریل سروس موجود ہے۔ 2025 تک ہم اس خدمت کو 25سے زائد شہروں میں شروع کریں گے ۔

میک ان انڈیا منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ، "میٹرو خدمات کی توسیع کے لئے میک ان انڈیا بہت ضروری ہے۔ اس سے لاگت میں کمی ، غیر ملکی کرنسی کی بچت ہوتی ہے اور ہندوستانی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے موقعے فراہم ہوں گے ۔
،حکومت نے کہا ہے کہڈرائیور لیس ٹرینوں کو مکمل طور پر خودکار بنایا جائے گا ، جس سے انسانی غلطی کا امکان ختم ہوجائے گا ۔ حکومت نے مذید کہا کہ میجنٹا لائن (جنکپوری ویسٹ بوٹینیکل گارڈن)پر ڈرائیور کے بغیر خدمات کے آغاز کے بعد توقع ہے کہ دہلی میٹرو کی پنک لائن (مجلس پارک شو) پر 2021 کے وسط تک بغیر ڈرائیور کی ٹرین کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیر اعظم آفس نے کہا ہے کہ ان سہولات سے سفر میں آرام اور نقل و حرکت کے نئے دور کی علامت ہوگی۔
اس کے علاوہ نیشنل کامن موبلٹی کارڈ ، جو ائر پورٹ ایکسپریس لائن پر مکمل طور پرکام کرے گا کے ذریعے ملک کے کسی بھی حصے سے جاری کردہ روپے- ڈبٹ کارڈ رکھنے والے ہر شخص کو اس کا استعمال کرکے سفر کی اجازت دے گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے