اختیارات کے غلط استعمال اور بغیر رشوت کے ساتھ جائیداد کا رجسٹریشن ہونا چاہے
13؍دسمبر ( ناز میڈیا ) وزیر اعلیٰ کے سی آر نے غیرزرعی اراضیات اور جائیدادوں کے رجسٹریشن پر پرگتی بھون میں جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں ریاستی وزراء تارک راماراو، محمد محمودعلی، وی پرشانت ریڈی، چیف سکریٹری سومیش کمار، سکریٹریز برائے وزیراعلی شیشادری، سبیتاسبھروال، راج شیکھرریڈی، بھوپال ریڈی، می سیوا کمشنر جی ٹی وینکٹیشورراو، رکن اسمبلی بلکا سمن، رکن کونسل نوین راو اور دوسروں نے شرکت کی۔وزیراعلی تلنگانہ چندرشیکھرراو نے رجسٹریشن کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ غیر زرعی اراضیات اور جائیدادوں کے رجسٹریشن کافی شفاف انداز میں کیا جائے۔ کے سی آر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی عہدیدار کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال کو روکنے اور رشوت کی ادائیگی کے لئے عوام کو مجبور کئے بغیر انجام دیئے جائیں۔
0 تبصرے