ضلع نارائن پیٹ میں زلزلے کے جھٹکے، مقامی عوام میں خوف کی لہر



حیدرآباد: 9؍دسمبر ( ناز میڈیا )  ضلع نارائن پیٹ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ آج صبح تقریبا 9 کے قریب اچانک یہ جھٹکے ضلع کے اوٹکور، نیدوگورتی، چناپورلا، پداجاترم اور دیگر مواضعات میں محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ خوف کے عالم میں اپنے مکانات سے نکل پڑے۔

گھبرائے ہوئے مقامی افراد نے کہا کہ صرف دوسکنڈس کے لئے یہ جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم اس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس بات کی اطلاع نیشنل جیوفزیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے عہدیداروں کو دی گئی جو اس علاقہ میں زمین کی کیفیت پر نظررکھے ہوئے ہیں۔ ضلع میں زلزلے کے جھٹکوں کے ساتھ ہی سنسنی پھیل گئی۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے