حیدرآباد میں پینے کے پانی کی مفت سربراہی اسکیم، ادھار لازمی

 

حیدرآباد: 12؍دسمبر ( ناز میڈیا ) جی ایچ ایم سی انتخابات کے دوران وعدے کے مطابق ریاستی حکومت نے پینے کے پانی کی مفت اسکیم کے لئے رہنمایانہ خطوط جاری کیے ہیں۔ حکومت نے مفت پینے کے پانی کی اسکیم کے لئے آدھار کو لازمی قرار دیا ہے۔ گریٹر حیدرآباد الیکشن کے دوران ریاستی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ پینے کے پانی کی مفت اسکیم تحت ہر ماہ 20ہزار لیٹر پانی سربراہ کیا جائے گا۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد کو چاہے کہ آپ اپنا آدھار کارڈ نمبر اس اسکیم کے ساتھ لنک کراولیں۔ ورنہ۔۔۔ آپ مذکورہ اسکیم کے دائرے کار میں نہیں آپائیں گے۔۔۔! اگر ابھی تک آپ نے آدھار نہیں لیا تو۔۔۔ فوراً ادھار کارڈ کے لئے درخواست دیں اور اس سے متعلق رسید نمبر بھی درج کیا جا سکتا ہے۔ اگلے ماہ سے اس اسکیم کا عملاً آغاز عمل میں آئے گا اور اسکیم سے استفادہ کرنے کے لئے واٹر میٹر ضروری ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے