سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہرالدین کی کار ڈھابے سے ٹکرائی، بال بال بچے
ڈسمبر30 (ناز میڈیا ) ٹیم انڈیا کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کی کار ڈھابے میں گھس گئی- اس حادثے میں اظہر الدین بال بال بچ گئے- ملی معلومات کے مطابق یہ حادثہ لال سوٹ کوٹہ میگا ہائی وے پر سورول تھانے کے قریب ہوا-
اظہر الدین اپنے خاندان کے ساتھ رنتھمبھور آرہے تھے- تبھی یہ حادثہ ہوگیا- اسی دوران کار کنٹرول سے باہر ہوگئی اور پھول محمد چوراہے پر ایک ڈھابے میں گھس گئی- ڈھابے پر کام کررہا ایک نوجوان زخمی ہوگیا-
حادثے کے بعد وہاں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی- لیکن جب سب کو پتہ چلا کہ کار میں خود اظہر الدین بیٹھے ہیں تو لوگ حیران رہ گئے- زخمی نوجوان کو علاج کے لیے ضلع ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے- حادثہ کے بعد ڈی ایس پی نارائن تیواری موقع پر پہنچے-
اظہر کے ساتھ آرہے شخص کو ہلکی چوٹ آئی- اسکے بعد دوسری کار سے محمد اظہر الدین کو خاندان سمیت ہوٹل پہنچایا گیا-
0 تبصرے