کرناٹک میں آج چہارشنبہ کی رات سے رات کا کرفیو
بنگلور _23 دسمبر ( ناز میڈیا ) کرناٹک میں یدی یورپا حکومت نے ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دارالحکومت کرناٹک میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے
یہ کرفیو آج 23 دسمبر سے نافذ المعل ہوگا۔جو 2 ،جنوری تک جاری رہے گا۔کرفیو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک رہے گا۔برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی شکل شروع ہونے کی اطلاعات کے بعد مہاراشٹر حکومت نے بھی ریاست کے شہری علاقوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے اور آج کرناٹک حکومت نے بھی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
0 تبصرے